چترالیوں کی کامیابیخواتین کا صفحہ

چترال کی قابل فخر بیٹی ساجدہ پروین کا اعزاز، گریجویشن کے بعد ماسٹرز میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر لیں۔

    علم کی روشنی سے منور وادی لوٹ کوہ بیشقر بالا سے تعلق رکھنے والی ساجدہ پروین نے سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ٹیکسٹائل اینڈ فیشن ڈیزائننگ میں ماسٹر کی ڈگری گولڈ میڈل کے ساتھ حاصل کر لیں۔

 

   معروف سماجی شخصیت انجینئر نیت علی کی یہ ہونہار صاحبزادی سکول کے دور سے ہی بہترین طالب علم رہی ہیں۔امتیازی نمبروں کے ساتھ ابتدائی و ثانوی تعلیم پامیر پبلک سکول اینڈ کالج گرم چشمہ سے مکمل کرنے کے بعد سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے فیشن اینڈ ڈیزائننگ میں بی-اے کی ڈگری گولڈ میڈل کے ساتھ حاصل کی تھیں۔ اور اپنی بھرپور محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے ایم-اے میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر لیں۔

    چمرکھن ڈاٹ کام  قوم کی اس ہونہار بیٹی، ان کے والدین و خاندان اور ان کے اساتذہ کرام کو ان عظیم کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔ اور ان کی روشن مستقبل کےلئے دعاگو ہیں۔ بے شک ساجدہ پروین ان تمام طلبہ و طالبات کےلئے مشعل راہ ہیں جو تعلیمی میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے خواہشمند ہیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button