اپر چترالتورکھوچترالیوں کی کامیابی

چترال کے قابل فخر فرزند کی پاکستان آئیر فورس میں فلائیٹ لیفٹیننٹ رینک پر ترقی ہو گئی۔


 چترال کے قابل فخر فرزند کی پاکستان آئیر فورس میں فلائیٹ لیفٹیننٹ رینک پر ترقی ہو گئی۔
اپر چترال کے علم کی شمع سے روشن سرزمین تورکھو شوتخار سے تعلق رکھنے والا نوجوان فاروق شیر بن صوبیدار شیر محمد کو پاکستان ائیر فورس میں فلائنگ افیسر سے فلائیٹ لیفٹیننٹ پر ترقی دے دی گئی۔

یاد رہے فلائنگ افیسر فاروق شیر اپریل 2018 میں اصغر خان فلائنگ اکیڈمی رسالپور سے جی ڈی پائلٹ کا کورس مکمل کرنے کے بعد پاس آؤٹ ھوۓ تھے۔ آپ چترال کی تاریخ میں پاکستان آئیر فورس میں بحیثیت جی ڈی پائلٹ کمیشن حاصل کرنے والا پہلا افیسر ہیں۔
انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے باقی نوجوانوں کے لیے مثال قائم کی ہے ۔ یاد رہے فاروق شیر صاحب نے میٹرک سالک پبلک سکول شاگرام سے اور پشاور ماڈل ڈگری کالج سے ایف ایس سی کرنے کے بعد پاکستان ائیر فورس میں کمیشن لیے تھے۔

آپ کے بڑے بھائی اسحاق شیر پاک آرمی میں بحیثیت میجر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اور آپکی ھمشیرہ ۔  ڈاکٹرراشدہ پروین برازیل سے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے

گزشتہ دنوں ڈاکٹر رشیدہ صاحبہ کو لیکچرر سے اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ 

 چمرکھن ڈاٹ کام  کی جانب سے فلائنگ افیسر فاروق شیر اور ان کے خاندان کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے، ان کے مذید کامیابی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات اور دعا کرتے ہیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button