اپر چترال

پریس ریلیز ڈپٹی کمشنر اپر چترال

ڈپٹی کمشنر اپر چترال پریس ریلیز۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پر امیر عبداللہ خان تحصیلدار موڑکہو/ تورکہو نے یارخون ویلی کا دورہ کیا اور بروغل کو ملانے والی روڈ کی بحالی کے سلسلے میں جاری snow and debris clearance activities کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسماعیل خان سب انجنیئر C&W بونی اور ایس،ایچ،او تھانہ یارخون بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تحصیلدار صاحب نے جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ انجنیئر اور ٹھیکیدار کو کام کی رفتار تیز سے تیز تر کرنے کی ہدایت کی۔

 

انہون نے لوگوں سے ملے اور انہیں یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال ہر وقت ان کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ ہر ممکن امداد پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے PDMA کو وادی بروغل کے لوگوں کے لئےبنیادی ضروریات کی فوری ترسیلی کے سلسلے میں خط بھی ارسال کیا ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button