تعلیم

نو منتخب کابینہ ممبران چترال اسٹوڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی نے حلف اٹھا لئے۔

نو منتخب کابینہ ممبران چترال اسٹوڈنٹس ویلفئیر ایسوسئیشن کراچی نے حلف اُٹھا لئے۔


تقریبِ حلف برداری ﷲتعالٰی کے بابرکت کلام کی تلاوت سے ہوئی جسکی سعادت فضل رحیم صاحب نے حاصل کیا۔

سابق وائس چانسلر فیڈرل اُردو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال صاحب بطورِ مہمانِ خاص تقریبِ حلف برداری میں شریک ہوئے جبکہ صدرِ محفل سابق صدر فہیم سرنگ لال تھے۔ چترال سے تعلق رکھنے والے معرُوف سماجی کارکن ظہیر علی صفدر بھی تقریب میں شریک تھے۔ سابق صُدور سی ایس ڈبلیو اے کراچی جناب الطاف چترالی صاحب اور ظہیر سرحدی صاحب اور سنئیر طلباء بھی تقریب کی رونق بنے۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر عابد پیرزادہ نے چترال سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کو درپیش مسائل حل کرنے ذور دیا اور یقین دہانی کرایا۔ لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے تنظیمی رہنماوں کیساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کیا اور چترالی طلباء و طالبات کو درپیش کسی بڑے مسلے کے حل کیلئے ملک گِیر تحریک چلانے کا وعدہ کیا۔میوزیکل نائٹ کے بجائے طلباء و طالبات کیلئے وظائف فراہم کرنے پر ذور دیا۔اور چترالی عوام سے طلباء تنظیموں پر اعتماد رکھنے اور بھروسہ کرنے کی درخواست کی۔
جنرل سیکرٹری جُنید فراز صاحب نے خطاب میں سی ایس ڈبلیو اے کراچی کیلئے اپنا وقت، جان و مال سب کچھ قربان کرنے کا اعلان کیا اور نئے کابینہ کے کامیابی کی نوید پہلے دن ہی جذبے اور یقین کیساتھ سُنایا۔
تقریب کے احتتام پر جنرل سیکرٹری نے سابق صدرفہیم لال کو چترالی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا اور چترالی رقص کے ساتھ حلف براداری کی یہ پُررونق تقریب اپنے احتتام کو پہنچا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button