اپر چترالسماجی

آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چپاڑی میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں تقریب کا انغقاد

مورخہ 11 اپریل 2021 کو آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چپاڑی میں نیشنل اسماعیلی سوک انیشئٹیو کے تعاون سے شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔اس مہم کا مقصد گلوبل وارمنگ کا روک تھام تھا جو کہ موجودہ وقت میں ایک عالمی چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔

40 سے زائد علاقہ عمائدین اس مہم میں شریک ہوئے، ان کے علاوہ 20 بوائز اسکاؤٹس بطور رضاکار اس مہم کو کامیاب بنانے میں شریک رہے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،

اس کے بعد آر ایس ڈی یو RSDU کے سربراہ علی دانا خان نے شرکاء اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا، مزیدبرآں آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان کے سابق ایچ آر منیجر میر وزیر نے اس مہم کے اغراض ومقاصد سے شرکاء کو آگاہ کیا۔


پروگرام کی صدارت پریزیڈنٹ ریجنل کونسل اپر چترال امتیاز عالم نے کی، جنہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلی عالمی خطرہ بن چکے ہیں۔
پروگرام کے مہمان خصوصی میجر فیصل 141 ونگ چترال اسکاؤٹس نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شجر کاری اور ماحولیاتی تبدیلی میں اس کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے بلئین ٹری سونامی پروگرام کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا کہ 2014 میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے شروع کردہ یہ منصوبہ عالمی سطح پر گلوبل وارمنگ کے خلاف ایک مؤثر حکمت عملی ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور ذمہ دار شہری ہم سب کو ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور شجر کاری کے ذریعے ذیادہ سے ذیادہ درخت لگانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
کمیونٹی ممبر عبدالحاکم نے بھی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شجر کاری کی اہمیت پر روشنی ڈالیں۔


پرنسپل آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چپاڑی جاوید احمد نے اس اہم اقدام پر نیشنل اسماعیلی سوک انیشئٹیو کی تعریف کرتے ہوئے پروگرام میں آمد پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
آخر میں مہمانوں اور شرکاء کی جانب سے سکول کے احاطے میں پودے لگائے گئے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button