اپر چترالسماجی

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے یارخون لشٹ میں راشن تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن اپر چترال کے جنرل سیکرٹری نے چمرکھن ڈاٹ کام سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل 10 اپریل بروزِ ہفتہ، چترال سکاؤٹس کے تعاون سے یارخون لشٹ میں بروغل کے 120 متاثر گھرانوں میں راشن تقسیم کیا جس میں آٹا دال چینی چاول وغیرہ شامل تھے۔ حالیہ برفباری کی وجہ سے بروغل ویلی انتہائی متاثر ہوئی ہے۔ اشیائے خوردونوش کی شدید قلت ہے۔

چارہ نہ ہونے کی وجہ سے اکثر مال مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔  جس کی وجہ سے اس علاقے کے واحد ذریعہ معاش گلہ بانی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حالیہ برفباری کیوجہ سے راستے ابھی تک بند ہیں۔

 لوگوں کی نقل و حرکت محال ہو گئی ہے۔ حکومت وقت سے گزراش ہے وہاں جاکر ان کے نقصانات کا ازالہ کر کے ان کی مدد کرے۔ اس کے ساتھ چترال کے تمام مخیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ ان لوگوں کی مدد کرنے میں الخدمت فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں ۔

آخر میں الخدمت فاؤنڈیشن اپر چترال اس کار خیر میں حصہ لینے کے لیئے اور ان لوگوں تک بروقت امداد پہنچانے میں الخدمت فاؤنڈیشن کا ساتھ دینے کے لیے چترال سکاوٹس کا شکریہ ادا کرتی ہے اور آئندہ بھی اسی طرح کے تعاؤن کی امید رکھتی ہے۔ 

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button