اپر چترالسیاست

جنرل سیکرٹری تحریک حقوقِ عوام سب ڈویژن مستوج حسین زرین کی سینیٹر فلک ناز چترالی سے ملاقات۔

(پشاور، نمائندہ چمرکھن) اپر چترال خصوصاً سب ڈویژن مستوج کے حقوق کی جدوجہد کےلئے برسر پیکار عوامی تنظیم تحریک حقوقِ عوام سب ڈویژن مستوج کے جنرل سیکرٹری حسین زرین نے پی ٹی آئی کے نو منتخب سینیٹر فلک ناز چترالی سے پشاور میں ملاقات کیں۔انہوں نے نو منتخب سینیٹر کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور فلک ناز چترالی صاحبہ کو سینیٹر منتخب کروانے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔


حسین زرین نے ملاقات میں سینیٹر صاحبہ کو علاقے کے مسائل کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ سینیٹر صاحبہ نے انہیں بتائیں کہ وہ عنقریب چترال کا دورہ کریں گی۔ جبکہ مستوج تورکھو موڑکھو کا عید کے بعد تفصیلی دورہ کریں گی۔ اور علاقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گی

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button