پکوانچترالیوں کی کامیابی

شاد فاؤنڈیشن کا اہم منصوبہ، اسلام آباد میں خاندان ریستوران کا افتتاح

معیاری کھانوں کی فراہمی اور چترالی خواتین کی مالی خودمختاری کی جانب اہم پیش رفت۔

(چمرکھن ویب ڈیسک) اسلام آباد میں شاد فاؤنڈیشن کے سوشیل انٹرپرائز”خاندان ریستوران” کا معروف کاروباری مرکز جی-8 مرکز میں افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ٹریڈرز یونین کے سٹی صدر افتخار شہزادہ سمیت دیگر کاروباری شخصیات کے علاوہ چترال سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور ادارے کے منتظمین نے شرکت کیں۔ کویڈ 19 کی وجہ سے تقریب کو مختصر اور سادہ رکھا گیا تھا۔


ریستوران میں دیگر روایتی و غیر روایتی کھانوں کے علاوہ کابلی پلاؤ اور افعان تکہ خصوصی طور پر تیار کیے جاتے ہیں۔
ریستوران کی نمایان ترین خاصیت شاد فاؤنڈیشن کے سی ای او شاد زرین صاحبہ کی جانب سے راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم گلگت بلتستان اور چترال کی خواتین کو مالی طور پر خودمختار بنانے کا وہ منصوبہ ہے

جس کے تحت چترال اور شمالی علاقہ جات کے روایتی کھانے صارفین کی فرمائش پر انہیں گھریلو سطح پر تیار کرکے مہیا کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کے تحت راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم چترالی خواتین خاندان ریستوران کے ذریعے اپنے گھر کی تیار کردہ طعام صارفین کو پیش کر سکیں گی۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button