تعلیم

آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکول چترال کے طالب علموں کا SAT امتحانات میں متاثرکن کارکردگی۔

آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکول چترال کے طالب علموں کی SAT امتحانات میں متاثرکُن کارکردگی

چمرکھن(فخرعالم) آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال کے طالب علموں نے SAT امتحانات میں متاثرکُن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال کے چار طلبہ نے گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے SAT کے بین الاقوامی امتحانات میں حصہ لیے۔ ان میں سے مہتاب احمد نے 1600 میں سے 1450 نمبر حاصل کرکے بین الاقوامی سطح پر مذکورہ امتحان میں حصہ لینے والے 99 فیصد طالب علموں سے زیادہ نمبر حاصل کرکے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

اس کے علاوہ فصیح الدین نے 1600 میں سے 1220، ساجد محمد خان نے 1220 اور عالیان خان نے 1100 نمبر حاصل کرکے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کیں۔ ان تینوں طلبہ نے امتحان میں حصہ لینے والے 84 فیصد سے زائد شرکا سے بہتر کارکردگی دیکھائی۔ SAT بین الاقوامی اور قومی سطح کی بہترین یونیورسٹیوں میں داخلے کیلئے لازمی امتحان ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے لاکھوں طالب علم شریک ہوتے ہیں۔ آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال کے ہونہار طالب علموں کی مذکورہ امتحان میں متاثرکُن کارکردگی لائقِ تحسین امر ہے۔

یاد رہے کہ آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول چترال کا شمار نہ صرف علاقے بلکہ قومی سطح کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے جو علاقے میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button