صحت

حکومت کا خیبر پختونخوا نرسس الانس کیساتھ مذاکرات، مطالبات منظور کرنے کی یقین دہائی، احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا

 

ناصر علی شاہ

ترجمان نرسسز الائنس کے پی کے

حکومت کا خیبر پختونخواہ نرسز الاءنس کیساتھ مذاکرات, مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی.. احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا

خیبر پختونخواہ نرسز کی 10 نکاتی مطالبات کو لیکر خیبر پختونخواہ نرسز الاءنس نے پیر سے بازؤن پر سیاہ پٹییان باندھ احتجاج شروع کرچکے ہیں صوبے کے تمام ہاسپتالوں میں نرسز اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے 30 منٹ کا احتجاج اور بینرز اٹھا کر واک بھی کر رہے ہیں ان تمام صورتحال کو دیکھ کر حکومت نے لیڈرز نرسز الاءنس کیساتھ مذاکرات کا آغاز کردیا ہے.

ایڈیشنل سیکٹری ہیلتھ عمران حمید شیخ کی سربراہی میں میٹینگ کی گئی میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی جس کی سعادت صدر کے پی الاءنس عنایت الحق کو نصیب ہوئی.

تمام نکات کے بارے میں سیکٹری صاحب کو چیرمیں کے پی الانس فضل مولا صاحب کی طرف سے تفصیلی بریفنگ دی گئی. بریفنگ لینے کے بعد سیکڑی صاحب نے تمام نکات کو جائیز قرار دیکر مختلف کمیٹیان تشکیل دی اور سات(7) دن میں رپورٹ طلب کی اور امید ظاہر کی یہ تمام نکات حل کئے جائینگے…

مذاکرات میں حکومت کی طرف سے ایڈیشنل سیکڑی ہیلتھ,ڈپٹی ڈائیریکٹر نرسنگ آفشان تبسم, ایس او تھری ہیلتھ اور ایس او ایم ٹی آئی ہیلتھ شامل تھے جبکہ ایسوسیشن کی طرف چیرمیں نرسز الاءنس فضل مولا, صدر کے پی الانس عنایت الحق , وائس پریذیڈنٹ کے پی الاءنس جاوید صاحب, جنرل سیکڑی کے پی الاءنس سجاد حسین, وائس چرمیں شائستہ جدوں فنانس سیکٹری حضرت وہاب کے پی الاءنس اور ترجمان کے پی الاءنس ناصرعلی شاہ نے شرکت کی.

مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے کا کہا گیا تاہم رہنماؤں نے احتجاج ختم نہ کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ 3 سالوں سے ہمیں اسی طرح لولی پاپ دیا جاتا ہے مگر اب مطالبات کی منظوری تک پرآمن آئینی و قانونی احتجاج جاری رہے گا تاہم 25 تاریخ سے پہلے ہم ڈیوٹیاں نہیں چھوڑینگے اور مریضوں کو بھر پور کوریج دی جائیگی. 

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button