چترالیوں کی کامیابی

مجیب الرحمٰن کا اعزاز۔

خیبرپختونخوا ایگریکلچر لائیو اسٹاک فیڈریز اینڈ کاپریٹو ڈیپارٹمنٹ نے سویل کنزرویشن اینڈ فیلڈ آفیسر کے لیے ہونے والے امتحانات اور ٹیسٹ انٹرویو کے بعد کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کر دیئے۔
لوئیر چترال مروئی سے تعلق رکھنے والا نوجوان مجیب الرحمٰن ولد عزیز الرحمن بطور سوئل کنزرویشن اینڈفیلڈافیسر(بی پی ایس-17) بھرتی ہونے میں کامیاب ھوگئے ہیں ۔

یاد رہے مجیب الرحمٰن زرعی یونیورسٹی پشاور سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے گولین گول میں موسمی تبدیلوں کی وجہ سے آلو کی فصل پر تحقیق کیا ہے۔ الو کے فصل پر ان کی تحقیق عالمی شہرت یافتہ جریدہ world journal of Biology and biotechnology میں شائع ہوچکا ہے۔

چمرکھن ڈاٹ کام سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی قرار دے دیا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button