اپر چترالتعلیم

دربند ڈگری کالج چوئنچ اپر چترال میں ایسوسی ایٹ ڈگری (اے ڈی) کلاسز کا آغاز

چوئیچ (نمائندہ چمرکھن؛ اختر شاد) دربند ڈگری کالج چوئنچ اپر چترال میں ایسوسی ایٹ کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے۔ دربند ڈگری کالج چوئنچ اپر چترال کمیونٹی اشتراک سے چلنے والا ایک تعلیمی ادارہ ہے جو گزشتہ دو دہائیوں سے علاقے میں تعلیم کو فروغ دینے میں کوشاں ہے۔ اس ادارے سے فارغ التحصیل سینکڑوں کی تعداد میں طلباء و طالبات زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور ملک کے مختلف جامعات میں زیر تعلیم ہیں۔
یاد رہے کہ دربند ڈگری کالج اپر چترال میں واحد تعلیمی ادارہ ہے جو کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ماتحت بی ایڈ اور اے ڈگریز کے لئے سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

ایسوسی ایٹ ڈگری کے بارے میں دربند ڈگری کالج چوئنچ اپر چترال میں گزشتہ دنوں معروف ماہر تعلیم اور سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال غلام مصطفیٰ کھر صاحب کی صدارت میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں امسال کی نئی تعلیمی سیشن کی افتتاحی تقریب سے علاقے کے عمائدین اور کالج کے بانی ممبران نے خطاب کرتے ہوئے دربند ڈگری کالج کو ایک اور سنگ میل (ایسوسی ایٹ ڈگری) کی شکل میں عبور کرنے پر فیکلٹی ممبران اور کالج انتظامیہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

پروگرام کے آخر میں صدر محفل سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل غلام مصطفیٰ کھر صاحب نے دربند کالج کی بنیاد سے لیکر اب تک کی کامیابیوں پر مفصل خطاب کی۔ انہوں نے کہا کہ دربند کالج کو ایچ ای سی ایسوسی ایٹ ڈگری کے لئے این او سی دینا کالج کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے ایسوسی ایٹ ڈگری کے آغاز کو علاقے کے لئے خوش آئند قرار دے دیا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button