اپر چترالموڑکھو

اپر چترال متعدد مقامات پر برفباری برفانی تودے گرنے کی وجہ سے سڑکیں بند،

اپر چترال، متعدد مقامات پر برف باری اور برفانی تودہ گرنےکی وجہ سے سڑکیں بند، زرعی اراضی و باغات کو نقصان!

(نیوز ڈیسک)

اپر چترال کے مختلف مقامات پر برف باری کے بعد برفانی تودہ گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ مختلف مقامات پر زرعی اراضی اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔


لوٹ اویر کے مقام اوی سے موصول شدہ اطلاعات کے مطابق متعدد پن چکیاں، رزعی اراضی اور پھلدار درخت کے علاوہ جنگلات بھی برفانی تودے کے نیچے دب گئے ہیں، جبکہ بجلی کے کھمبے ٹوٹ کر گر جانے کی وجہ سے علاقے میں بجلی کی ترسیل بھی منقطع ہو گئی ہے۔


جبکہ تورکہو میں دیغڑی کے مقام پر بھی سڑک بند ہے جسکی صفائی اور بحالی پر کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ تریچ اور ملحقہ دیہات میں بارف باری کی وجہ سے مقامی لوگ نقل و حمل ترک کرکے گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔


علاوہ ازیں بروغل میں بھی برف سے مقامی آبادی کا زیریں دیہات سے رابطہ منقطع ہے اور لوگ محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button