خبریں

فخر چترال انور امان کی زلفی بخاری سمیت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

چترال کی تعمیر و ترقی کی کوششوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے چترال کے قابل فخر فرزند جناب انور امان نے وزیراعظم پاکستان کے مشیر زلفی بخاری کے ساتھ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات کیں۔

اس ملاقات میں جناب اسرار صبور بھی ان کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں چترال میں سیاحت کے فروغ، سڑکوں کی تعمیر و مرمت خصوصاً سیاحتی وادیوں میں انفرااسٹرکچر کی تعمیر و بحالی کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئیں۔وزیر اعلیٰ کے پی کے نے انہیں چترال کی ترقی اور مختلف منصوبہ جات کے سلسلے میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔


یاد رہے انور امان کے پی کے کی سطح پہ اسٹریٹ چائلڈ کی فلاح و بہبود کےلئے قائم این جی او اسپارک فاؤنڈیشن کے روح رواں بھی ہیں۔ اور اس بابت بھی وزیر اعلیٰ کو بریف کیا۔

وزیر اعلیٰ نے چائلڈ اسٹریٹ کی فلاح کےلئے کی جانے والی انور امان کی کوششوں کی تعریف کیں اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button