گلگت بلتستان

آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت میں” جنگلی حیات کا عالمی دن ” ڈپٹی سپیکر جی – بی اسمبلی کی شرکت

آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت میں "جنگلی حیات کا عالمی دن" ، ڈپٹی سپیکر برائے گلگت بلتستان اسمبلی جناب نذٰیر ایڈوکیٹ صاحب کی پروگرام میں شرکت ، جنگلی حیات کی اہمیت پر سکول ہذا کے طلبہ کے درمیاں تخلیقی مصوری کے مقابلے اور تقریبِ تقسیم انعامات

گلگت ( نمائدندہ خصوصی) آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت میں "جنگلی حیات کا عالمی دن” ،  ڈپٹی سپیکر برائے گلگت بلتستان اسمبلی جناب نذٰیر ایڈوکیٹ صاحب  کی پروگرام میں شرکت ، جنگلی حیات کی اہمیت پر سکول ہذا کے طلبہ کے درمیاں  تخلیقی مصوری کے مقابلے اور تقریبِ تقسیم انعامات ۔

تفصیلات کے مطابق  پچھلے دنوں  جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقعے پر  ورلڈ لائف فنڈ فار نیچر ( (WWF گلگت، ادارہ برائے جنگلی حیات  گلگت بلتسان اور آغا خان ہائیر سیکنڈدی سکول گلگت کے اشتراک سے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول میں  ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی ۔ سکول ہٰذا کے طلبہ نے جنگلی حیات کی اہمیت سے آگاہی، اُن کے  تحّفظ  کے طریقہ ہائے کار اور گلوبل ویلیج کی بہترین شہری کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو اپنی تخلیقی مصّوری کے ذریعے پیش کیا ۔  تقریف کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جناب نذٰیر ایڈوکیٹ  نے طلبہ کی تخلیقی کاوشوں پر مشتمل سکول کے کوری ڈور میں اویزاں تصویری نمائش کا دورہ کیا اس موقعے پر سکول ہذا کے پرنسپل ظفر اقبال صاحب نے مہمان خصوصی کو طلبہ کے کی تخلیقی کاوشوں کی تفصیل بتائی ۔ موصوف کی معیّت میں  دیگر مہمان بھی شامل تھے جن میں ڈبلیو – ڈبلیو – ایف  کے ریجنل ہیڈ جناب حیدر رضا ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم جناب عبد الحمید ، ادارہ برائے تحفظ جنگلی حیات گلگت بلتستان کے کنزر ویٹر جناب خالد حیسن ،  ڈپٹی ڈائریکٹر برائے ماحولیات جناب خادم حسین اور گلگت بلتستان کے نامور صحافی شبیر میر شامل تھے ۔

تقریب میں سکول ہٰذا کے فیکلٹی ممبرز ، طلبہ  ، آغا خان ایجوکیشن سروش پاکستان گلگت بلتسان کے نمائندے،  ڈبلیو – ڈبلیو – ایف  گلگت بلتستان کے دیگر عہدیدار، ادارہ برائے جنگلی حیات گلگت بلتسان کے کارکنوں کے علاوہ  قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی اور گورنمنٹ ایجوکیشن کے نمائندوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور ترجمے سے ہوا ۔ سکول کےپرنسپل جناب ظفر اقبال صاحب نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے نہ صرف جنگلی حیات کے تحّفط  بلکہ عالمی طور پر ایک  مثالی شہری کی حیثیت سے طلبہ کی جانب سے کی جانے ولی آگاہی سرگرمیوں  پر مبنی پروگراموں کی طرف مندوبین کی توجہ مبذول کروائی اور تقریب کے شرکا ٔ کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے طلبہ کو مستقبل میں عالمی چیلینجوں اور مسائل کا  ہمت اور خندہ پیشانی سے مقابلہ کرتے  ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں ۔ جنگلی حیات کے تحفظ پر آج آپ نے تصاویر اور خاکوں پر مشتمل  ہمارے طلبہ کی جو سوچ دیکھی  یہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ 

            اس کے بعد مہمان خصوصی نے جنگلی حیات سے متعلق منعقدہ پروگرام میں  مصوری کے ذریعے  جنگلی حیات کی ضرورت کو اجاگر کرنے میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں  تعریفی اسناد  تقسیم کیں ۔ منصفین  کی پڑتال پر مبنی نتائج کے مطابق سکول ہذا کے طالب علم علیان علیم  نے پہلی ، علیان آمین نے دوسری اور علیان احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ یہ عجیب اتفاق رہی کہ تمام مصوروں کے ناموں میں قریبی مماثلت پائی جاتی ہے تاہم تاہم کسی ایک خاندان یا ایک علاقے کے نہیں ہیں ۔ تقریب کی پہلی نشت کے اختتام پر مہمان خصوصی کے خطاب سے پہلے وائلڈ لائف کے کنزرویٹر خالد حسین  صاحب اور WWF   گلگت کے سربراہ جناب حیدر رضا صاحب کے علاوہ دوسرے مقررین نے جنگلی حیات کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

آخر میں مہان خصوصی نے شرکائے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کے طلبہ اور اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے سکول ہذا کے طلبہ کو آنے والے کل کا لیڈر قررار دیا اور جنگلی حیات سے متلعق طلبہ کے تخیل کوخوبصورت الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتسان کو اللہ تبارک وتعالیٰ نے دنیا کی تمام  عظیم نعمتوں سے مالامال کیاہے ۔ دنیا کے تین بڑے پہاڑی سلسلے یہاں آکے سر جوڑتے ہیں  اور دنیا کے بہترین آبی ذخائر کا منبع بھی یہی علاقہ ہے ۔ یہی نہیں بلکہ دنیا کے خوبصورت جنگلی حیات کا مسکن بھی یہی علاقہ اور یہی پہا ڑ و جنگل ہیں ۔ لہذا اللہ کی ودیعت کردہ ان نعمتوں کا شکر اُس وقت  صحیح  معنوں میں ادا ہو سکے گا جب ہم ان کا تحفظ کریں گے ۔ ہمیں دنیا کے انتظار میں نہیں رہنا چاہئے کہ کوئی ادارہ آکے ہماری جنگلی حیات اور ہماری معدنیات و آبی ذخائر کی حفاظت کرے گا بلکہ ہمیں خود اپنی حفاظت کرنے کے  گر جاننا چاہئے اور مجھے یقین ہے کہ  ہماری آنے والی نسل جنگلی حیات اور ماحول کو خوشگواو رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔

پروگرام کی دوسری نشست میں مہمان خصوصی نے سکول ہذا کے صحن میں پودا لگا کر سکول میں شجر کاری کا آغاز کیا اس کے بعد انہوں نے سکول کی لائبریری اور کمپیوٹر لیب کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے آغا خان ایجوکیشن سروس کی کاوشوں کو سراہا اور حکومت کی جانب سے  تعلیم کے میدان میں آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان ، گلگت بلتستان کے ساتھ تعاؤن کی یقین دہائی بھی کی آخر میں چائے کی تواضع اور مہمانوں کے ساتھ گروپ فوٹو گرافی کے ساتھ  یہ پر وقار تقریب اختتام پذیر ہوئی ۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button