اپر چترالخواتین کا صفحہکھیل

اپر چترال کی قابل فخر بیٹی آل پاکستان ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں برونز میڈل اپنے نام کر لی ۔

اپر چترال کے خوبصورت گاؤں کارگین سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی فخر محترمہ نورینہ سلطان صاحبہ نے قدافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے چوتھی نیشنل ماس ریسلنگ کے مقابلے میں مدمقابل کو ہرا کر " برونز میڈل " کا اعزاز اپنے نام کر لی ہے۔

چمرکھن (اسپورٹس ڈیسک): اپر چترال کے خوبصورت گاؤں کارگین سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی فخر محترمہ نورینہ سلطان صاحبہ نے قدافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے چوتھی نیشنل ماس ریسلنگ کے مقابلے میں مدمقابل کو ہرا کر ” برونز میڈل ” کا اعزاز اپنے نام کر لی ہے۔

 

مس نورینہ سلطان پنجاب اسپورٹس کلب کیساتھ بطور متعدد کھیلوں کے کھلاڑی وابسطہ ہیں۔ مس نورینہ سلطان کھیلوں کی دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔

محترمہ نورینہ سلطان صاحبہ پنجاب اسپورٹس کلب روالپنڈی کیساتھ بطور تیر انداز ، فٹبالر ، کرکٹر ، ہاکی پلیئر اور ولی بال پلئیر منسلک ہیں۔

قوم کی یہ عظیم بیٹی اب تک بے شمار ملکی سطح کے اعزازات اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔ واضح رہے گزشتہ تیر اندازی مقابلے میں گولڈ میڈل بھی جیتی ہے۔
واضح رہے نورنیہ سلطان پہلی چترالی اتھلیٹ ہیں جنھوں نے آل پاکستان ماس ریسلنگ اور نشانہ بازی میں قومی سطح پر مقابلوں میں شرکت کر کے گولڈ میڈل اور برونز میڈل جیتی ہیں۔

 

یاد رہے مس نورینہ سلطان خداداد صلاحیت سے پھر پور انسان ہے۔ آپ ایک قابل طالبہ کیساتھ ساتھ بہترین لکھاری اور شاعرہ بھی ہیں ۔
مس نورینہ سلطان کارگین کے مشہور سماجی و ادبی شخصیت ریٹائرڈ (حوالدار میجر) سلطان مراد کی صاحبزادی ہے

واضح رہے مس نورینہ سلطان پنجاب یونیورسٹی سے کے شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن میں گریجویشن کر رہی ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button