اپر چترالخواتین کا صفحہ

چترال کی ہونہار طالبہ مہروش اختر کی مہارت کے چرچے

اپر چترال کے خوبصورت گاؤں چپاڑی سے تعلق رکھنے والی طالبہ مہروش اختر نے اپنی فنی مہارت سے سب کو حیران کردیا۔ پنسل سے معروف شخصیات کی ایسی تصاویر بنائیں کہ سب دنگ رہ گئے۔

چمرکھن ویب ڈیسک: اپر چترال کے خوبصورت گاؤں چپاڑی سے تعلق رکھنے والی طالبہ مہروش اختر نے اپنی فنی مہارت سے سب کو حیران کردیا۔ پنسل سے معروف شخصیات کی ایسی تصاویر بنائیں کہ سب دنگ رہ گئے۔


حیرت زدہ کرنے والی بات یہ ہے کہ طالبہ نے کسی سے باقاعدہ تربیت بھی حاصل نہیں کی۔
حال ہی میں بنائی گئی ان کی چند تصاویر جن میں ترکی کی ڈرامہ سیریز اطغرل غازی کے مشہور کرداد اینگن التان اور حلیمہ سلطان یعنی ایسرا بیلجک شامل ہیں، کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ہونہار طالبہ چپاڑی سے تعلق رکھنے والے نامی گرامی شاعر اور مدرس اختر اکبر شاد کی صاحبزادی ہیں اور آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول چپاڑی میں گیارہویں جماعت کی طالبہ ہیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button