اپر چترالصحت

خوشخبری: امریکہ میں مقیم چترال سے تعلق رکھنے والے قابل فخر سپوت روزیمن شاہ انکی اہلیہ نگہت شاہ صاحبہ کی طرف سے ڈائلیسز مشین کے بعد آر آؤ مشین عطیہ

امریکہ میں مقیم چترال سے تعلق رکھنے والی محترمہ نگہت شاہ صاحبہ اور انکے خاؤند روزیمان شاہ کی طرف سے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کو گردوں کے مریضوں کے علاج کیلئے درکار ڈائلیسز مشین عطیہ کرنے بعد آر آؤ مشین عطیہ کیا گیا ہے۔

(نیوز ڈیسک) امریکہ میں مقیم چترال سے تعلق رکھنے والی محترمہ نگہت شاہ صاحبہ اور انکے خاؤند روزیمان شاہ کی طرف سے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کو گردوں کے مریضوں کے علاج کیلئے درکار ڈائلیسز مشین عطیہ کرنے بعد آر آؤ مشین عطیہ کیا گیا ہے۔


یاد رہے کہ اپر اور لوئر چترال کے دو اضلاع میں اب تک ” آر آؤ ” مشین کی سہولت موجود نہیں تھی جس کی وجہ سے گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ محترمہ نگہت شاہ صاحبہ کی طرف سے ڈائلیسز اور آر آؤ مشین کے عطیے کے بعد گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کے چترال کے اندر علاج معالجے میں آسانی ہوگی۔ یہ مشین کراچی میں خریداری کے بعد چترال پہنچائی جا رہی ہے۔

واضح رہے محکمہ صحت چترال کی درخواست پر ڈائلیسز مشینوں کو چلانے کیلئے درکار "آر او” مشین کراچی میں خریداری کے بعد چترال میں اگلے ہفتے پہنچائی جا رہی ہے۔

واضح رہے ڈائلیسز مشین کی ضرورت کی نشاندھی چمرکھن میڈیا گروپ نے کی تھی جو مزکورہ بالا مشینوں کی فراہمی کے عمل کی نگرانی کر رہا ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button