اپر چترالسماجی

مولانا ایم پی اے ہدایت الرحمان، معاون خصوصی وزیر زادہ، ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹیز سے خصوصی اپیل

پر چترال کے گاؤں چپاڑی کی عوام نے ایم این اے عبدالاکبر چترالی، دیگر سیاسی قائدین اور انتظامیہ سے درد مندانہ اپیل کی ہیں

اپر چترال(چمرکھن) اپر چترال کے گاؤں چپاڑی کی عوام نے ایم این اے عبدالاکبر چترالی، دیگر سیاسی قائدین اور انتظامیہ سے درد مندانہ اپیل کی ہیں کہ گزشتہ کئی سالوں سے چپاڑی دریائے یارخون کے بے رحم موجوں کی زد میں ہے۔ متاثرہ علاقے کو دریائے یارخون کی طغیانی سے روکنے کے لئے بروقت گرانٹ فراہم کی جائے۔


انکا کہنا ہے کہ متاثرہ لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کے نوٹس میں لانے اورا نکی طرف سے یقین دہانی کے باوجود اب تک اس پر عملی کام شروع نہیں ہوسکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہلیانِ چپاڑی ضلعی انتظامیہ، سیاسی نمائندگان اور سول سوسائٹی سے پُر زور اور درمندامہ اپیل کرتے ہیں کہ انہیں خصوصی گرانٹ فراہم کرکے انہیں مزید متاثر ہونے سے بچایا جائیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button