اپر چترالچترالیوں کی کامیابیخواتین کا صفحہ

چترال کی قابل فخر بیٹی ڈاکٹر زبیدہ سیرنگ کا بڑا اعزاز۔

اپر چترال کی خوبصورت وادی یارخون گاؤں لغل آباد ( چارغیری) سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر زبیدہ سیرنگ اسیر

اپر چترال کی خوبصورت وادی یارخون گاؤں لغل آباد ( چارغیری) سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر زبیدہ سیرنگ اسیر نے میڈیکل سائنیس کے شعبہ Opthalmology میں Optics Made Easy کے نام سے کتاب لکھی تھی جس کی پہلی اشاعت گزشتہ سال مشہور آن لائن پبلشر AMAZON نے کی تھی
ڈاکٹر زبیدہ سیرانگ آغاخان یونیورسٹی میڈیکل کالج کراچی سے ایم بی بی ایس اور ریزیڈنسی کرنے کے بعد گالوے یونیورسٹی ہسپتال اور مارٹر ہسپتال ڈبلن یونیورسٹی ائرلینڈ میں Eye Surgery میں فیلوشپ آف رائل کالج آف افتھلمالوجی مکمل کر لی ہے۔
واضح رہے ڈاکٹر زبیدہ سیرانگ کی کتاب Optic Made Easy دنیا کے مشہور آن لائن پبلشر AMAZON کیمطابق گزشتہ اور روان سال بین الاقوامی مارکیٹ میں سب سے زیادہ بکنے والی تین کتابوں میں شامل رہی ہے۔


دنیا کے مشہور ویب سائٹ Book authority.org کی جانب سے اس کتاب کو میڈیکل سائنس کے شعبہ عینیات (Opthalmology) کے لئے BEST OPTHALMOLOGY BOOKS OF ALL THE TIME کی فہرست میں شامل کی گئی ہے۔
ڈاکٹر زبیدہ کو پاکستان کی پہلی ڈاکٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے جن کی کتاب کو انٹرنیشنل بک اتھارٹی نے دنیا کی بہترین کتابوں کی لسٹ میں شامل کی ہے جو پاکستان کے لیے بھی فخر کا باعث ہے۔


ڈاکٹر سیرنگ اس وقت آغاخان ہیلتھ سروسز پاکستان گلگت بلتستان اور چترال میں بطور ہیڈ آف عینیات (Opthalmology) خدمات انجام دے ہی ہیں ۔

ڈاکٹر زبیدہ چترال کے معروف ماہر تعلیم شیر ولی خان اسیر صاحب کی صاحبزادی ہے واضح رہے کہ اسیر صاحب کی ایک اور صاحبزادی ڈاکٹر زہرہ ولی میڈیکل کے معزز پیشے سے منسلک ہے اور آجکل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی ( اپر چترال) میں بطور گائناکالوجسٹ خدمات انجام دے رہی ہے جب کہ سب سے چھوٹی بیٹی رئیسہ خان اسیر ڈاکٹر آف فارمیسی کرنے کے بعد خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے ماسٹر ان پبلک ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کر رہی ہے۔

چمرکھن گروپ قوم کے اس ہونہار بیٹی، اس کے خاندان سمیت اس کے اساتذہ کرام کو اس کی عظیم کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لئے دعاگو ہے، بے شک ڈاکٹر زبیدہ سیرانگ ان تمام ڈاکٹرز کیلئے مثال ہے جو میڈیکل کے میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھنے کی خواہشمند ہیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button