چترالیوں کی کامیابیخواتین کا صفحہ

فلک ناز کی سینیٹ کے لئے نامزدگی تحریک انصاف کا قابل ستائش فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تمام اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے، اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ تحریک انصاف نے کچھ اقدامات ایسے اٹھائے ہیں جو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں غیر معمولی رہے ہیں۔

ظہور الحق دانش

پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تمام اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے، اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ تحریک انصاف نے کچھ اقدامات ایسے اٹھائے ہیں جو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں غیر معمولی رہے ہیں۔ ان میں سے ایک قدم انتخابات میں پیراشوٹرز کی بجائے ایماندار پارٹی کارکنوں کو تسلیم کرنا اور آگے لانا ہے، چاہے عام انتخابات ہوں، بلدیاتی انتخابات ہوں یا سینیٹ انتخابات۔ یہ اقدام خاص طور پر چترال جیسے دور افتادہ سیاسی خطے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جہاں پارٹیوں میں روایتی سیاسی طرز عمل ایک طرح سے چیری پِکنگ جیسا رہا ہے۔ اس روایت کو توڑنے کا سہرا یقینا پی ٹی آئی کو جاتا ہے۔
سینیٹ انتخابات کے لئے نچلی سطح سے ابھرے ہوئے پارٹی کے عام کارکنان کی نامزدگی ایک انتہائی قابل تحسین فیصلہ ہے، خاص طور پر سینٹ الیکشن سے متعلقہ عشروں سے جاری بدعنوانیوں اور سرمایہ کے استعمال کے پیش نظر۔
محترمہ فلک ناز چترالی کی حالیہ نامزدگی پاکستان تحریک انصاف کا نہایت ہی خوش آئند فیصلہ ہے۔ فلک ناز گذشتہ ایک دہائی کے اوپر پارٹی کی سرشار کارکن کی حیثیت سے خدمت کرتی رہی ہیں۔ وہ "چارویلو” خاندان، مقامی حکمرانوں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، جو تاریخی طور پر بہادری، دانائی اور انصاف کی فراہمی میں مشہور ہے۔ فلک ناز چترالی محترم حسین اللہ کی صاحبزادی ہیں۔ حسین اللہ صاحب استاد الاساتذہ و افسران کی حیثیت سے چترال کی ایک مشہور تعلیمی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ حسین اللہ اُستاد اپنے نظم و ضبط اور اصولی طرز عمل کے لئے چترال میں مشہور ہیں اور پسند کیے جاتے ہیں۔ مذکورہ اور بہت ساری دوسری وجوہات کی بناء پر محترمہ فلک ناز کی نامزدگی کی تعریف چترال کے عوام اپنی سیاسی وابستگیوں اور نظریات سے قطع نظر کررہے ہیں۔
فلک ناز کی نامزدگی ایک بہت بڑا فیصلہ ہے، جس سے چترال کے پدرسری معاشرتی ڈھانچے میں عورتوں کے مسائل کے تناظر میں کئی ایک دور رس فوائد برآمد ہونگے۔ صنفی ٹیبوز کو توڑنے اور خواتین کو بااختیار بنانے اور مین دھارے میں لانے کے لیے اُن کا انتخاب ایک بہت بڑا سنگ میل ثابت ہوگا۔ چترال میں خواتین سے وابستہ بڑھتے ہوئے مسائل، جیسے خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور چترالی خواتین کی دھوکہ دہی سے ہونے والی شادی (غلط) شادیوں اور ان پر مظالم کے پیش نظر یہ فیصلہ بہت اہم ہے۔ مذکورہ مسائل کے پیش نظر اب وقت آگیا ہے کہ خواتین رہنماؤں کو تسلیم کیا جائے اور انہیں ہر محاذ پر آگے لایا جائے، تاکہ انہیں موجودہ وقت میں چترال کی خواتین کے مسائل کو موثر طریقے سے حل کرنے کا موقع مل سکے۔ پی ٹی آئی کا محترمہ فلک ناز کو نامزد کرنے کا فیصلہ اس تناظر سے قابل تحسین ہے۔ خصوصی طور پر پارٹی کارکنوں اور عمومی طور پر عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے اس طرح کے میرٹ پر فیصلوں کے دور رس سیاسی نتائج برآمد ہونگے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button