نیا اضافہ

چترال یونیورسٹی: پی ڈی ڈاکٹر بادشاہ منیر وائس چانسلر نامزدگی کے دوڑ سے باہر

ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے یونیورسٹی آف چترال میں وائس چانسلر کے عہدے کیلئے نامزد تین امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی ہے

چترال(چمرکھن) ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے یونیورسٹی آف چترال میں وائس چانسلر کے عہدے کیلئے نامزد تین امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی ہے البتہ یونیورسٹی کے موجودہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر  بادشاہ منیر بخاری کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے۔

مذکورہ ہونیورسٹی میں پچھلے چند سالوں سے وائس چانسلر کے بجائے پراجیکٹ ڈائریکٹر کا تقرر کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر بادشاہ منیر اس عہدے پر فائز تھے اور یونیورسٹی کے ممکنہ وی سی کے لیے مظبوط امیدوار تھے البتہ ایچ ای سی کے جاری کردہ فہرست میں انکے بجائے پروفیسر ڈاکٹر ظہیر شاہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر خلیلی اور ڈاکٹر اقبال منیر کے نام شامل کیے گئے ہیں جن میں سے کسی ایک کو وائس چانسلر چنا جائے گا۔ یونیورسٹی میں وی سی نہ ہونے کے باعث فارغ التحصیل طلبہ وطالبات کو اپنے تعلیمی اسناد کے حوالے سے شدید تحفظات تھے جو وی سی کی تقرری کے بعد دور ہوں گے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button