اپر چترالسماجی

اپر چترال میں بجلی کے مسائل کے حوالے سے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان کی زیر صدارت اجلاس۔

پر چترال کے بجلی کے مسائل کو حل کرنے اور میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کےحوالے سے آج گرڈسٹیشن جوٹیلشٹ میں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان کی زیرِ صدارت ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔

اپر چترال کے بجلی کے مسائل کو حل کرنے اور میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کےحوالے سے آج گرڈسٹیشن جوٹیلشٹ میں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان کی زیرِ صدارت ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔

جس میں عبدالولی ADC ریلیف لوئر چترال، شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج، شہزاد خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال، محکمہ واپڈا اور پیڈو کےRE صاحبان اور دیگر مذہبی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ میٹنگ کا مقصد گزشتہ دو مہینوں کے دوران اپر چترال میں بجلی کی ناروا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے متعلق معلومات حاصل کرنا اور اس کے خاتمے کے لئے لائحہ عمل طے کرنا تھا ۔

شرکائے میٹنگ کی جانب سے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ طلب کرنے پر محکمہ واپڈا اور پیڈو کے RE صاحبان نے وضاحتی بیان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ لواری ٹنل کے ساتھ چکدرہ سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن کا ٹوٹنا قرار دیا۔ تاہم انہون نے یہ بھی کہا کہ ان خراب شدہ ٹرانسمیشن لائنز کی بحالی کا کام جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوڈ شیڈنگ گولین گول میں پانی کی کمی سے بھی ہو رہی ہے۔ بنابریں لوئر اور اپر چترال دونوں میں یکساں طور پر لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ انہون نے یقین دلایا کہ دونوں محکمے مل کر اس پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔ محکمہ واپڈا کی جانب سے انجینئر محمد ایوب نے بجلی کی ولٹج بڑھانے کی بھی یقین دہانی کرادی۔ آخر میں جملہ شرکاء نے ذیل لوڈ شیڈنگ کے مطابق اپر چترال کو بجلی کی فراہمی پر اتفاق کیا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button