صحتکورونا وائرس

عوام کے لیے بڑی خوشخبری

کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے کرونا وائرس ویکسین لے کر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا،

کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے کرونا وائرس ویکسین لے کر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا، پہلی کھیپ میں کرونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لائی گئی ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان بھی نور خان ایئر بیس پر موجود تھے۔ اپنے پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ الحمد اللہ ہمیں سینوفرم ویکسین کا پہلا بیچ ملا ہے! اس کے لئے انتھک محنت کرنے والے ہر شخص کا شکر گزار ہوں۔
پاکستان نے ابتدائی طور پر چینی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی 12لاکھ ڈوزیز خریدی ہیں جو79 فیصد مؤثر ہے۔

Advertisement

ایک تبصرہ

  1. ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں سسٹم نہیں, ڈاکٹر نہیں, وارڈ نہیں سٹاف نہیں مشین ضایع ہوجائیگی

عناییت آللہ فیضی کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button