تعلیم

یونیورسٹی آف چترال میں بی-اے اور بی-ایس-سی سپلمنٹری امتحانات 15 فروری سے شروع ہونگے۔

یونیورسٹی آف چترال میں بی-اے اور بی-ایس-سی سپلمنٹری امتحانات 15 فروری سے شروع ہونگے

 

چترال(چمرکھن) یونیورسٹی آف چترال میں بی-اے اور بی-ایس-سی سپلمنٹری امتحانات 15 فروری سے شروع ہونگے۔ یونیورسٹی نے سال 2020 کے سپلمنٹری امتحانات کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق گزشتہ سال کے سالانہ امتحانات میں حصہ لینے والے ایک یا ایک سے زائد مضامین میں فیل ہونے والے طلبہ و طالبات 9 فروری تک سپلیمنٹری امتحانات کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

ایک مضمون کیلئے مقررہ فیس 2250 روپے جبکہ دو مضامین کیلئے 3150 روپے ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پرائیوٹ امیدواروں کو یونیورسٹی کے ویب سائٹ پر آن لائن فارم جمع کرنا ہوگا۔ امتحانی فیس چیوپل دنین میں واقع بینک آف خیبر میں جمع کیے جاسکتے ہیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button