اپر چترالچترالیوں کی کامیابیصحتلٹکوہلوئیر چترال

چترال سے تعلق رکھنے والے نرسنگ پروفیشن کے چمکتے ستاروں کا آغاز

نرسنگ پیشہ جس کو دنیا بھر میں منفرد مقام حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اس پروفیش سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز اخلاق کا دامن تھامے, اللہ کے بندوں کی انسانیت و خندہ پیشانی سے پیش اتے ہوئے خدمت کرتے ہیں اور یہی صلہ رحمی ایک نرس کو دوسرے پروفیشن سے ممتاز کرتی ہے.

ناصرعلی شاہ

 

نرسنگ پیشہ جس کو دنیا بھر میں منفرد مقام حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اس پروفیش سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز اخلاق کا دامن تھامے, اللہ کے بندوں کی انسانیت و خندہ پیشانی سے پیش اتے ہوئے خدمت کرتے ہیں اور یہی صلہ رحمی ایک نرس کو دوسرے پروفیشن سے ممتاز کرتی ہے.
میں اس کا بندہ بنونگا جس کو, خدا کے بندوں سے پیار ہوگا کو لیکر چترال سے تعلق رکھنے والے نوجوان سید سہیل ناصر (چرون) اور آفتاب آحمد مژندرانی (لٹکوہ) نرسنگ پروفیشن کیساتھ منسلک ہوکر دن رات مریضوں کی خدمت کی. اپ دونوں آغا خان یونیورسٹی کراچی سے بی ایس نرسنگ کی. چار سالہ ڈگری حاصل کرنے کے بعد انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ہی ملازمت اختیار کئے, اسی دوران اپ دونوں نے مختلف ڈیپارٹمنٹ میں مہارت حاصل کی اور 2015 میں پبلیک سروس کمیشن کے تھرو کے پی میں ملازمت اختیار کی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں بطور نرسنگ آفیسر خدمات سر انجام دیتے رہے. 2018 میں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی نے اپ دونوں کو ایک ساتھ نرسنگ میں ماسٹر کے لئے منتخب کی اور یہ دونوں 2021 میں اعلی اعزاز کیساتھ ماسٹر کی ڈگری حاصل کر لئے.

سید سہیل ناصر

نے نرسنگ ایجوکیشن میں سپیزیلائزیشن (مہارت) حاصل کی. اپ کا تھیسز فرسٹ ائیر سٹوڈنٹس کو درپیش مشکلات تھے اپ نے ان چلنجز کی شناخت کی ان کا حل دریافت کیا اور باقاعدہ پروگرام ترتیب جو کہ انے والے سال میں شروع کیا جائیگا.
آفتاب آحمد. اپ نے کارڈیو پلمونری ریسسیٹیشن میں ہیلتھ کیئر مہیا کرنے والوں کا علم اور روایہ میں اپنے تھسیز کا دفاع کیا اور بہتریں طالب علم ہونے کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے اچھے نمبروں سے پاس کی..

آفتاب آحمد

اپ دونوں چترالی نرسز فورم کے بانی ممبرز ہیں افتاب احمد جنرل سیکٹری جبکہ سہیل ناصر پریس سیکٹری کے طور پر بھی اپنے خدمات پیش کر رہے ہیں

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button