خبریں

چترال سمیت صوبے بھر میں 10 اکنامک زونس کے قیام کی منظوری

خیبرپختونخواہ حکومت نے چترال سمیت صوبے بھر میں 10 اکنامک زونس کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ ان زونس کے قیام کا فیصلہ پچھلے مہینے صوبائی کابینہ نے کیا تھا۔

خیبرپختونخواہ حکومت نے چترال سمیت صوبے بھر میں 10 اکنامک زونس کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ ان زونس کے قیام کا فیصلہ پچھلے مہینے صوبائی کابینہ نے کیا تھا۔

منصوبے کے مطابق آئندہ دس سالوں میں خیبرپختونخواہ میں 10 اکنامک زونس کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس میں چترال بھی شامل ہے۔ صنعتی پالیسی 2020 کے تحت قائم کیے جانے والے ان زونس کے قیام سے صوبے بھر میں تعمیرات، مواصلات، آئی ٹی سمیت کئی شعبوں کو فروغ ملے گا۔

حکومت مذکورہ پالیسی کے تحت موجودہ چھوٹی، درمیانی اور گھریلوں صنعتوں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی کام کریگی اور اس حوالے سے اگلے دس سالوں میں صوبے بھر میں اکنامک زونس کے ساتھ ساتھ 19 صنعتی مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button