اپر چترال

اپر چترال: معیاری اشیاءِ خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ متحرک

مارکیٹوں اور دوکانوں میں معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کوششوں میں مصروف ہے

ذاکر زخمی

نمائندہ خصوصی چمرکھن

 

بونی( زاکر زخمی )مارکیٹوں اور دوکانوں میں معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کوششوں میں مصروف ہے۔

ہمارے نمائندے کا کہنا ہے، ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے بونی اور اس سے متصل کاروباری مراکز کا دورہ کیا اور کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے پر متعدد دکانداروں کو آئندہ کے لئے احتیاط برتنے کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی۔

اس دوران انہون نے اشیاءِ خوردنوش کے نرخناموں کا بھی معائنہ کیا اور معیاری اشیاء خوردونوش کی دستیابی کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button