اپر چترالخواتین کا صفحہکھیل

چترال کی قابلِ فخر بیٹی کا اعزاز۔

قاسماندہ بونی کی عائشہ ثناء دوڑ کے قومی مقابلوں میں براؤن میڈل اپنے نام کرنے میں کامیاب۔

اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی قاسماندہ کی رہائشی عائشہ ثناء بنت محمد علی نے انڈر 16 کے دوڑ مقابلوں میں صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن حا کر کے براؤن میڈل اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ دوڑ کے حالیہ مقابلوں میں صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن پر قبضہ جمانے والی عائشہ ثناء اس سے پہلے نیشنل لیول کے دوڑ کے مقابلے میں حصّہ لے کر گولڈ میڈل بھی حاصل کر چکی ہے۔


ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے عائشہ ثناء کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابیوں کا سفر یہاں رکے گا نہیں بلکہ وہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کریں گی۔ دوڑ کے مقابلوں میں روشن مستقبل کی منتظر عائشہ ثناء اس وقت پامیر پبلک سکول بونی کی طالبہ ہے۔ اس سے قبل میڈل لیول تک کی تعلیم انہوں نے پرل سکول اینڈ کالج میں حاصل کی ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button