تعلیمخبریں

خیبر پختونخواہ کے سرکاری ملازمین کے لئے پنشن کی سہولت ختم کردی گئی

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے اعلانیے کے مطابق خیبرپختونخواہ کی جامعات میں بھرتی ہونے والے نئے سرکاری ملازمین پنشن کی سہولت سے محروم ہونگے۔

پشاور(عنایت اللہ شہزاد ;نمائندہ خصوصی چمرکھن ) محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے اعلانیے کے مطابق خیبرپختونخواہ کی جامعات میں بھرتی ہونے والے نئے سرکاری ملازمین پنشن کی سہولت سے محروم ہونگے۔
بدھ کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جامعات کو تاکید کی گئی ہے کہ نئے ملازمین کی بھرتی جامعات خود اپنے پے اسکیل پر کریں۔
اس کے علاوہ مالی خسارے پر قابو پانے کے لئے زیرِ نگرانی انتظام اسکولوں کی فیس بھی بڑھانے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے میڈیکل اور ہاوس الاونس تبدیل کرکے صوبائی حکومت کی مقرر کردہ شرح پر لائی جائے۔
مرمت، سکیورٹی اور دیگر اخراجات سرکاری مکانات میں رہائش پزیر ملازمین سے لی جائے۔
فیصلے سے خیبرپختونخواہ کے سرکاری ملازمین تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کرکے سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ انھیں خدشہ ہے کہ اب ان کے پنشن کی سہولت بھی ختم کردی جائے گی۔
دوسری جانب نوجوانوں کی بڑی تعداد سوالات اٹھا رہی ہے کہ پنشن کی سہولت ختم ہوگی تو وہ سرکاری نوکری کریں گے ہی کیوں؟

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button