خبریں

خیبرپختونخوااسمبلی نے تین قراردادوں کی متفقہ طو رپر منظوری دیدی

خیبرپختونخوااسمبلی نے تین قراردادوں کی متفقہ طو رپر منظوری دیدی پہلی قرارداد پی پی کی رکن نگہت یاسمین اورکزئی نے پیش کرتے ہوئے ایوان کوبتایاکہ صوبے کے مختلف جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی ہیںجہاں وفاق کے مقدمات میں ملوث قیدی بھی پابندسلاسل ہیں

پشاور(چمرکھن ڈاٹ کام- اُردو پوائنٹ)  خیبرپختونخوااسمبلی نے تین قراردادوں کی متفقہ طو رپر منظوری دیدی پہلی قرارداد پی پی کی رکن نگہت یاسمین اورکزئی نے پیش کرتے ہوئے ایوان کوبتایاکہ صوبے کے مختلف جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی ہیں جہاں وفاق کے مقدمات میں ملوث قیدی بھی پابندسلاسل ہیں لہذا یہ اسمبلی وفاقی حکومت سے اس امرکی سفارش کرے کہ وفاق کے زیرانتظام صوبے کے ہرضلع میں جیل خانہ جات قائم کئے جائیں یا پھر وفاق اپنے قیدیوں پراٹھنے والے اخراجات صوبائی حکومت کواداکرے۔

دوسری قراردادپی ٹی آئی کی رکن سمیراشمس نے پیش کی جس میں کہاگیاتھاکہ کوروناوبانے معاشی ونفسیاتی مسائل پید اکئے ان حالات میں نوجوانوں کو روزگار کامسئلہ درپیش ہوا حال ہی میں سرکاری نوکریوں کے اشتہارات آئے اس توبہت سے امیدواراوورایج ہوئے اورنوکری کیلئے درخواست دینے کے اہل نہیں رہے یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرے کہ عمرکی بالائی حدسے متعلق رولزمیں ترمیم کرکے مزیددوسال کی رعایت دی جائے۔

تیسری قراردادپی ٹی آئی ہی کی رکن عائشہ بانونے پیش کرتے ہوئے کہاکہ دوران زچگی اموات میںاضافہ ہوا ہے دوسری جانب جہاں ڈاکٹرزاوردیگرعملہ دستیاب نہیں وہاں مڈوائوز کاکرداراہم ہے لہذایہ اسمبلی صوبائی حکومت سے اس امر کی سفارش کرے کہ مڈوائوز اوربرتھ انٹڈنٹس کے کردار کومدنظررکھتے ہوئے جدیدخطوط پرتربیتی کورس متعارف کیاجائے جس میں تولیدی صحت،خاندانقی منصوبہ بندی اورصنفی تشدد سمیت اہم مضامین کوشامل کیاجائے ساتھ ہی چزگی کیلئے جراثیم سے پاک اورڈسپوزایبل برتھ کٹس کی فراہمی کویقینی بنایاجائے اورمڈوائوزاوربرتھ آٹینڈنٹس کو ان کی استعمال کیلئے پابندکیاجائے ایوان نے تینوں قراردادیں منظورکرلیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button