سیاستلوئیر چترال

پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سجاد احمد خان کا وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر احمد خان نیازی سے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات

پی ٹی آئی لوئیر چترال کے ضلعی صدر سجاد احمد خان نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر احمد خان نیازی سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے چترال کو "سی پیک روٹ" میں شامل کرنے پر وزیراعظم عمران خان و دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا۔

انجینئر اظہار دستگیر

ترجمان پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال

 

پی ٹی آئی لوئیر چترال کے ضلعی صدر سجاد احمد خان نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر احمد خان نیازی سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے چترال کو "سی پیک روٹ” میں شامل کرنے پر وزیراعظم عمران خان و دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا۔

احمد خان نیازی نے کہا کہ عمران خان کا چترال کے لوگوں اور چترالی ثقافت کے ساتھ دلی محبت اور لگاؤ ہے۔ چترال کے لوگ مہمان نواز اور پرامن لوگ ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ خود جہاں بھی جاتے ہیں چترالیوں کی مثال پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ خوشخبری بھی سنائی کہ عنقریب وزیراعظم چکدرہ دیر چترال موٹر وے کا افتتاح کرینگے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم ترقیاتی کاموں کو اپنا فریضہ سمجھ کر کرتے ہیں اور یہ کسی پر احسان نہیں ہیں۔ چترال میں صوبائی حکومت کے تعاون سے بے پناہ ترقیاتی کام ہونے جارہے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے معاون خصوصی ایم پی اے وزیرزادہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

ضلعی صدر سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ دیر چترال موٹر وے سے علاقے میں بے پناہ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو جائے گا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button