اپر چترالخبریںسماجی

مولانا عبد الاکبر چترالی کی طرف سے چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کے اعزاز میں عشائیہ۔

گزشتہ شب المرکز اسلامی پشاور کے کانفرنس ہال میں چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کے ممبر مولانا عبد الاکبر چترالی کی طرف سے گروپ ممبران کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا

پشاور ( نمائندہ چمرکھن) گزشتہ شب المرکز اسلامی پشاور کے کانفرنس ہال میں چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کے ممبر مولانا عبد الاکبر چترالی کی طرف سے گروپ ممبران کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں گروپ کے معزّز ممبران کے علاوہ چند دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوئے۔

محمد علی مجاہد

اس موقع پر چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کی کارگردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس بھی منعقد ہوا۔ سابقہ کارگردگی پر اظہارِ اطمینان اور آیندہ کے لئے پہلے سے زیادہ فعال ہونے کا عزم ظاہر کرنے کے بعد دنیا سے رحلت فرمانے والے صادق امین مرحوم اور راجہ غیاث مرحوم کو نوید العرب گروپ آف کمپنیز کی طرف سے اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔

 

اسی طرح اہم مقدمے میں کامیاب ثالثی کا کردار نبھانے پر شاہی خطیب محترم مولاناخلیق الزمان کو بھی حسنِ کارکردگی شیلڈ عطاء کی گئی۔ اہل ِ چترال کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے کے لئے محمد علی مجاہد کی بھرپور تحریک و ترغیب پر چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کا قیام عمل میں لایا گیا.

شاہی خطیب محترم مولاناخلیق الزمان

جس میں چترال سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر اور شعبہائے زندگی کی بڑی تعداد شامل ہے۔ یاد رہے کہ کرونا وائرس کے دنوں میں اس پلیٹ فارم نے چترالیوں کو ریلیف پہنچانے میں انتہائی مثبت اور مفید کردار ادا کیا تھا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button