اپر چترالخبریںصحت

اپر چترال کے لئے خوشخبری۔

الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختون خواہ نے چند دن پہلے ضلع اپر چترال کے لئے ایک عدد ایمبولینس کی منظوری دی تھی جس کی چابی آج با ضابطہ طور پر امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین کے حوالے کی گئی۔

نائب امیر جماعت اسلامی اپر چترال نور عجم نورانی

الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا نے چند دن پہلے ضلع اپر چترال کے لئے ایک عدد ایمبولینس کی منظوری دی تھی جس کی چابی آج با ضابطہ طور پر امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین کے حوالے کی گئی۔ آج کے بعد اپر چترال کا ہر باشندہ بلا امتیاز اس سے فائدہ حاصل کر سکے گا۔ واضح رہے کہ اپر چترال تاحال ایمبولینس کی سہولت سے محروم تھا۔ اب ایمبولینس کی دستیابی کی وجہ سے اپر چترال کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔


نائب امیر جماعت اسلامی اپر چترال و سابق وی سی ناظم کھوژ جناب نور عجم نورانی نے اپر چترال کے عوام کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر عبدالکبیر ، امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین اور جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن سعید انور کا تہہ ِ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انکی کوشییشوں کی بدولت الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے اپر چترال کو ایمبولینس کا تحفہ مل گیا۔
اپر کی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے نور عجم نورانی نے الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ اپر چترال میں ڈائگناسٹکٹ سنٹر کا بھی قیام عمل میں لایا جائے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button