تورکھوخبریں

حیات علی شاہ کو جی ایم پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔

پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ کی اضافی زمہ داری اٹھانے والے حیات شاہ اے کے آر ایس پی کی بنیاد رکھنے والے ممبر مشہورِ زمانہ سماجی خدمت گار فیروزشاہ کے صاحب زادے ہیں ۔

ٹوائرزم اینڈ کلچر اتھارٹی خیبر پختونخوا نے حیات علی شاہ کو جنرل منیجر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ کا اضافی چارج سونپ دیا۔ حیات علی شاہ اس وقت اتھارٹی میں بطورِ ریجنل منیجر کلچر اینڈ ٹورایزم کام کر رہے  ہیں۔  جب کہ اس سے قبل وہ سینئر پلاننگ آفیسر اور سینیئر منیجر ٹورازم کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

حیات علی شاہ

واضح رہے کہ موصوف اس سے پہلے اے کے آر ایس پی میں بھی مثالی خدمات سر انجام دے کر خاصا نام کما چکے ہیں۔پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ کی اضافی زمہ داری اٹھانے والے حیات شاہ اے کے آر ایس پی کی بنیاد رکھنے والے ممبر مشہورِ زمانہ سماجی خدمت گار فیروزشاہ کے صاحب زادے ہیں ۔ آپ تورکھو رائین سے تعلق   رکھنے والے استاذ الاساتذہ حسین اللہ کے داماد  ہیں۔

حیات علی شاہ جیسے ٹیلنٹڈ افیسر کی ٹورایزم اتھارٹی میں موجودگی چترال میں بھی سیاحت کے فروغ کی باعث بنے گی۔ آپ کی فیملی کی کل وجہِ شہرت ہی خدمت ہے۔  .موصوف چترال میں سیاحت کی ترقی کے لئے بھرپور کوشش کریں گے

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button