خبریں

عنقریب دیر چترال موٹر وے کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔ صاحبزادہ صبغت اللہ کا دعویٰ۔

موٹر وے کی تعمیر سے دیر ہی نہیں، چترال بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔ رکن ِ قومی اسمبلی

اپر دیر سے ممبر ِ قومی اسمبلی صاحبزادہ صبغت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب وزیراعظم پاکستان کے دست ِ مبارک سے دیر چترال موٹر وے کا افتتاح کیا جائے گا جس کی بدولت دیر اور چترال کی امدورفت کے بہت سارے مسائل حل ہوں گے۔

صاحبزادہ صبغت اللہ

موٹر وے کی وجہ سے دیر ہی نہیں، چترال بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔ ہماری حکومت ترقی اور خوشحالی ہر یقین رکھتی ہے۔ امید ہے کہ ترقی کے اس سفر کو دیکھ کر ہمارے حواس باختہ سیاسی مخالفین کی منفی سیاست زمین بوس ہو جائے گی۔ ہماری حکومت کی بڑی کامیابی یہ ہے کہ ہم میرٹ پر یقین رکھتے ہیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button