خبریںلوئیر چترال

ڈی پی او لوئر چترال محترمہ سونیا شمروز کی ذیلی افیسرز اور اہلِ کاروں کے ساتھ تعارفی میٹنگ، چترال کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم

ڈی پی او آفس بلچ چترال میں نئی ڈی پی او کی زیرِ صدارت ضلع چترال (لوئر) کے جملہ پولیس افسران کی تعارفی میٹنگ ہوئی

ڈی پی او آفس بلچ چترال میں نئی ڈی پی او کی زیرِ صدارت ضلع چترال (لوئر) کے جملہ پولیس افسران کی تعارفی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹیگیشن، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ایس ڈی پی اوز اور تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

ڈی پی او مسز سونیا شمروز

 مذکورہ نشست میں تعارفی کلمات کے تبادلے کے علاوہ معاشرے میں پھیلتے منشیات کا قلع قمع کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او مسز سونیا شمروز نے ہدایت جاری کی کہ ایس ایچ اوز عوام کو اعتماد میں لے کر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں۔
چمرکھن ڈاٹ کام ڈی پی او صاحبہ کے "عزم ِ انسدادِ منشیات” کو سراہتے ہوئے عوام سے اپیل کرتا ہے کہ چترال کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے پولیس اہلکاروں کا ساتھ دیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button