خبریںکاروباری دنیا

ہمارا شعور کب بیدار ہو گا؟؟

ایک ملکی مؤقر اخبار کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض کاروباری حضرات کی طرف سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر بی جان ہوٹل پر کام رکوانے کے لئے اسٹے آرڈر لینے کی کوشش کی گئی۔

ایک ملکی مؤقر اخبار کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض کاروباری حضرات کی طرف سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر بی جان ہوٹل پر کام رکوانے کے لئے اسٹے آرڈر لینے کی کوشش کی گئی۔ اس قبیح مقصد کے حصول کے لئے تحصیل دار اور پٹواری کا تعاون بھی حاصل کیا گیا تھا۔ بروقت متنبہ ہو کر ڈیپارٹمنٹ نے اگرچہ ان دونوں اہل کاروں کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہے تاہم یہ اقدام ہمارے لئے ہمارے لئے ایک لمحہء فکریہ ہے۔

بی جان ہوٹل

سمجھ نہیں آ رہا کہ ان لوگوں کو چترال سے اللہ واسطے کا بیر ہے یا اپنے کاروبار پر ضرب پڑنے کا اندیشہ۔۔ ایک صاحب امریکہ میں کامیاب بزنس چلا کر پیسہ اکھٹا کرتے ہیں، چترال کی ترقی کا خواب دیکھتے ہیں اور اربوں روپے خطرے میں جھونک کر چترال میں ایک بڑا ہوٹل کھڑا کرکے اس خواب کی صورت گری کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ کچھ لوگ اٹھ کر کاغذات میں ہیر پھیر کر کے ہوٹل پر کام رکوانے کی کوششیں کرتے ہیں۔
ہم ان لوگوں کے اس اقدام کو چترال دشمنی سمجھتے ہیں۔ بی جان ہوٹل کی وجہ سے نہ صرف چترال کے نوجوانوں کو کاروبار کے وسیع مواقع حاصل ہوں گے بلکہ بڑی تعداد میں متموّل سیّاح بھی چترال کا رخ کریں گے۔ یوں چترال کی ترقّی میں بی جان ہوٹل انتہائی کلیدی کردار ادا کرے گا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button