خواتین کا صفحہ

پشاور کی کوہاٹ روڈ پر بم دھماکہ

دستی بم کے حملے کے نتیجے میں 3 بچے شہید، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا

پشاور (چمرکھن تازہ ترین ۔ 06 جنوری2021ء) پشاور کی کوہاٹ روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں 3 بچے شہید۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور سے افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کی کوہاٹ روڈ پر بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر موجود متعدد بچے نشانہ بن گئے۔ دھماکہ دستی بم کے حملے کے نتیجے میں ہوا جس کی زد میں آ کر 3 بچے شہید ہوگئے۔ دھماکے کے بعد 1 بچہ اسی وقت شہید ہوگیا، جبکہ 2 زخمی بچے ہسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گئے۔ پولیس نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 

اُردو پوائنٹ اخبار

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button