اپر چترالسماجیموڑکھو

جذبۂ خدمت تنظیم کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرانے پر برطانیہ میں مقیم ضیاء سالک کے مشکور ہیں۔ شہزادہ شفیق الملک ۔

جذبۂ خدمت تنظیم کے سرپرست اعلیٰ شہزادہ شفیق الملک نے چمرکھن ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ برطانیہ میں چترال کے قابل فخر فرزند ضیاء سالک کے تعاون کے مشکور ہیں

 

شہزادہ شفیق الملک

جذبۂ خدمت تنظیم سرپرست اعلیٰ

 

 

جذبۂ خدمت تنظیم کے سرپرست اعلیٰ شہزادہ شفیق الملک نے چمرکھن ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ برطانیہ میں چترال کے قابل فخر فرزند ضیاء سالک کے تعاون کے مشکور ہیں کہ انہوں نے جذبۂ خدمت تنظیم کے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامک ریلیف انٹرنیشنل برطانیہ انسانیت کی بہترخدمت کرنے کے لیے فلاحی اداروں کیساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔


اس حوالے سے ضیا سالک صاحب نے چترال میں جذبہء خدمت تنظیم کے فلاحی کاموں اور اس ادارے سے وابسطہ افراد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس تنظیم کےساتھ ہر ممکن تعاون کی یقینی دہانی کرائی۔

یاد رہے ضیاء سالک برطانیہ میں ریلیف انٹرنیشنل کے فنڈ ریزنگ کمیٹی کے سربراہ ہیں۔

واضح رہے ” جذبۂ خدمت تنظیم ” ایک فلاحی تنظیم ہے جسے یونین کونسل آوئیر کے نواجون اور بزرگ افراد نے علاقے کی پسماندگی دور کرنے اور انسانیت کی بہترین خدمت کے لئے تشکیل دی ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button