اپر چترالسماجیسیاست

ہم اہلیاں اپر چترال کس کے ہاتھ اپنا لہو تلاش کریں.فدا حسین

حکومتی عدم توجہ اور سڑکوں کی ابتر صورت حال کے پیش نظر اپر چترال کے مختلف علاقوں میں چھوٹے بڑے سڑک حادثات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب تک ان حادثات میں سینکڑوں قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں

 

 

فدا حسین

سابق یوتھ کونسلر

 

پرواک سابق یوتھ کونسلر فدا حسین نے نمائندہ چمرکھن ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی عدم توجہ اور سڑکوں کی ابتر صورت حال کے پیش نظر اپر چترال کے مختلف علاقوں میں چھوٹے بڑے سڑک حادثات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب تک ان حادثات میں سینکڑوں قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں لیکن باوجود ان حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع کے حکومت اور حکومتی مشنری ٹس سے مس نہیں ہو رہی اور اگلے حادثے کے انتظار پڑے رہتے ہیں. اور عوام ہیں کہ وہ بھی اپنے جائز حقوق سے نااشنا اور بجاے اپنی اواز حکام تک پہنچانے اور اپنی حقوق چھینے کے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں..


زیر نظر تصویر سب ڈویژن مستوج کے علاقے پرواک میں موجود چترال گلگت روڈ کی ہے. جہاں پر سردیوں کے موسم میں اضاافی پانی مین سڑک پر آکر جمنے کی وجہ سے روز مختلف چھوٹی بڑی گاڑیاں، پیدل مسافر، اور موٹر ساائیکل سوار روز حادثے کا شکار اور نقصانات سے دوچار ہو رہی ہیں.اور مقامی عمائدیں کیطرف سے منت وسماجت کے باوجود ضلعی انتظامیہ مذکورہ سڑک کو پانی سے بچانے اور عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے میں اب تک ناکام ہو چکی ہے…


لہذا ہم علاقہ پرواک کے مکین ضلعی انتظامیہ سے دست بہ التجا ہیں کہ مذکورہ سڑک کو پانی سے بچانے اور عوامی مشکلات کم کرنے کے واسطے دو تین عدد پائپ وغیرہ بچھاکر ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہونے کا ثبوت دیں

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button