ٹیکنالوجیخبریںسماجیسیاست

نئے سال کے رنگ چمرکھن ویب سائٹ کے سنگ۔

ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے چمرکھن ویب سائٹ کا افتتاح کیا

آج اسلام آباد میں سال دو ہزار بیس کے اختتامی اور نئے سال دو ہزار اکیس کے افتتاحی لمحات میں ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد نے باقاعدہ طور پر چمرکھن ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں مختلف طبقہ ہائے زندگی کے معززین نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر صاحب گلگت بلتستان نذیر احمد صاحب نے تقریب سے مختصر خطاب بھی کیا۔ اپنے خطاب میں اُن کا کہنا تھا۔ چترال اور گلگت بلتستان پسماندہ جگہوں میں شمار ہوتے ہیں، ہمارے ہاں مواصلاتی نظام اور انفراسٹرکچر کا فقدان ہے۔ اس ویب سائیٹ کے زرئعے لوگوں میں شعور پیدا کرنا ہے، چترال اور گلگت بلتستان کے عوام کا آواز بننا ہے۔ سیاحت کے فروع کے لئے کام کرنا ہے۔ اور چمرکھن ویب سائیٹ کی پروموشن کے لئے گلگت بلتستان حکومت کی طرف اپنی مدد کا یقین دلایا۔

اس کے علاوہ معزز مہمانوں میں ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد کے علاؤہ گل بہار خان ، انجینئر فضل رابی, شیرزاد علی حیدر ، سجاد سنگال، محبوب علی خان ، حیات خان ،کامل جان ، آصف علی تاج ، موسی خان ،عنایت جان ، محمد سراج اور عدنان علی نے شرکت کی۔چمرکھن ویب سائیٹ کا مقصد لوگوں تک حقیقت پر مبنی میعاری خبریں پہنچانا ہے۔تاکہ حالات حاضرہ سے بروقت آگاہی ہو۔ اور نوجوانوں کے لئے اچھا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے منزل مقصود تک پہنچ سکے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم چترال کے نوجوانوں میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لا سکیں۔

چترال میں سیاحت کے فروع کے لئے کام کرنا، نوجوانوں کے لئے معلوماتی پلیٹ فارم مہیا کرنا، تاکہ ان کو ترقی کی راہ میں مدد مل سکے۔ اور اس کے علاوہ نوجوانوں کو اپنے خیالات کو اظہار کرنے کے لئے موقع مل سکے، اور ان کی حوصلہ افزائی ہو۔ ہم چاہتے ہیں، کہ ہم اپنے مسائل کی نشاندہی کرسکے اور ان مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوشش کرسکے۔ اور اپنے علاقے میں درپیش مسائل حُکام تک اعلی تک پہنچا سکے۔

 

 

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button