اپر چترالسیاست

پی پی پی شہیدوں کی جماعت ہے. ضلعی صدر پی پی پی اپرچترال امیراللہ۔

پی پی پی شہیدوں کی جماعت ہے غریب عوام کی آواز کے خاطر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی بینظیر بھٹو نے اپنی جانیں قربان کی

 

گذشتہ روز 27 دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی 13ویں برسی پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایاگیا۔ جس میں اپرچترال کے دور دراز علاقوں سے پارٹی کے سینئررہنما،جیالے اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔پروگرام کی صدارت پاکستان پیپلزپارٹی اپرچترال کے ضلعی صدرسابق ناظم امیر اللہ نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید آ ج بھی پورے پاکستان کی عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہیں، شہید کھبی مرتا نہیں۔ پیپلز پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے۔ پیپلزپارٹی آج بھی ملک کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو پورے پاکستان کی زنجیر کی علامت ہے۔انہوں نے کہاکہ شہیدوں کی جماعت ہے غریب عوام کی آواز کے خاطر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی بینظیر بھٹو نے اپنی جانیں قربان کی۔انھوں نے ورکروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں شہیدوں کی اس مشن کو صحیح طریقے آگے لےجانا ہے۔ چترال کی ترقی میں ان شہداءکی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔حقیقت کی نگاہ سے دیکھاجائے بھٹو خاندان کی سیاسی زندگی ہمارے لیئے مشعلِ راہ ہے۔ امیراللہ نے کہا کہ اپرچترال میں پارٹی کومستحکم کرنے کیلئے گھر گھر مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر اپر چترال کے نئے تنظیم کی تشکیل کے مرحلے کے مطعلق ورکروں کو بتایا گیا۔
صدر صاحب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایون خان نے پیپلز فورس کی دوبارہ بحالی کا اعلان کیا ہے جس کیلے ضلعی سطح پر پیپلز فورس کیلئے پارٹی کے جیالوں سے نام مانگا ہے تاکہ ہر ضلع کیلئے پیپلز فورس کا قیام عمل میں لائی جائے۔ پروگرام کے شرکا سے پارٹی کے سینئر رہنما جناب رحمت سلام لال، تحصیل مستوج کے صدر اور سابق یو سی مستوج ناظم جناب غلام مصطفیٰ صاحب، علماء ونگ کے صدر مولانا آصف اقبال، سنئیر رہنما رٹائرڈ لیکچرر خلیل اللہ، جناب حکیم خان، جناب سراج ایڈووکیٹ، ممبر پرووینشل کونسل جناب سردار حسین۔ صدر مولکوہ یو سی جناب مرسلین صاحب، جناب وقار علی خان, عزیز جیالا، سید کوثر علی شاہ نے اپنے اپنے خطاب میں شہید رانی کو خراج تحسین پیش کیا اور یہ عہد کیا کہ پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری کو مرتے دم تک ژندہ رکھیں گے اور یہ عہد بھی کیا گیا کہ شہیدوں کی مشن کو ہر گھر تک پہنچایا جائے گا۔
ورکروں نے پارٹی کی تنظیم سازی کو وی سی اور یو سی سطح پر کرنے پر بھی زور دیا اور ساتھ ساتھ پی وائی او اور پی ایس ایف کی بھی تشکیل اور فعال بنانے پر زور دیا گیا۔ صدر صاحب نے ورکروں سے کہا کہ وہ اج سے الیکشن کی تیاری کرے تاکہ ہم اپنی کھوئی ہوئی سیٹوں کو دبارہ اسانی سے جیت سکے کیونکہ انے والا دور پیپلز پارٹی کی ہے اور پاکستان میں دوبارہ پیپلز پارٹی حکومت انے والی ہے۔
Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button