ٹیکنالوجیلاسپور

اپر چترال لاسپور کے عوام ٹیلی نار کمپنی کی ناقص سروس سے مایوس

اپر چترال لاسپور کے عوام ٹیلی نار کمپنی کی ناقص سروس سے مایوس

اپر چترال لاسپور کے عوامٹیلی نار کمپنی کی ناقص سروس سے مایوس لاسپور (نمائندہ چمرکھن ، فضل الدین جوش )اپر چترال کے پسماندہ اور دورافتادہ علاقہ لاسپور کے گاوں بالیم میں ٹیلی نار کا ٹاور لگا ہوا ہے۔ جو کہ گزرشتہ 9 دنوں سے معمولی ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے بند تھا۔ ٹیلی نار کمپنی چترال کے زمہ داران کی غیر زمہ داری اور غفلت کی وجہ سے 9 دن تک معمولی ٹیکنیکل خرابی کو دور نہیں کیا گیا۔ علاقے میں اکثر سگنل کا ایشو ہوتا ہے اور جب بھی ٹاور میں کوئی ٹیکنیکل خرابی پیدا ہوتی ہے تو ٹیلی نار کی ٹیکنیکل ٹیم ایک ہفتے تک ٹاور کا وزٹ کرنے کی زحمت نہیں کرتے اس وجہ سے معمولی خرابی کو دور کرنے میں 10 سے 14 دن لگتے ہیں۔ علاقے کے بیشتر افراد محنت مزدوری، ملازمت اور تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے چترال اور ملک سے باہر رہتے ہیں انہیں اپنے گھر والوں اور رشتہ داروں سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اور اپر چترال کے جن علاقوں میں ٹیلی نار کی ٹاور موجود ہے وہاں بھی یہی صورتحال ہے۔ ٹیلی نار کمپنی کے زمہ داران اور ڈی۔سی اپر چترال سے گزارش ہےکہ کمپنی کے ٹیکنیکل ٹیم کو کسی بھی ٹیکنیکل خرابی کو بروقت دور کرنے کا پابند بنائیں تاکہ عوام اپنے عزیزو اقارب کے ساتھ رابطے سے محروم نہ ہو۔
Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button