انتقال پر ملال

انتقال پر ملال

انتقال پر ملال!
نمائندہ لاسپور رامان؛

معروف سماجی شخصیت اور چھتراری لوگ گیتوں کے روح رواں اکرام جان بہرام انتقال کر گئے۔ ایک ہفتہ پہلے ان کی اچانک طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال داخل کرایا گیا تھا۔مگر بدقسمتی سے ہائی بلڈپریشرکی وجہ سے وہ اسڑوک میں چلا گیا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔یاد رہے ایک مہینہ پہلے مرحوم کی اہلیہ بھی کینسر کی موذی مرض سے مقابلہ کرتی ہوئی انتقال کر گئی تھی
مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں رامان لاسپور میں ادا کی گئی۔
اکرام جان بہرام چترال کی ثقافت کا ایک اہم حصہ تھا۔جو چترال سے باہر بھی چھتراری ثقافتی شو کی بہتر انداز میں نمایندگی کرتے رہے۔ان کو کھوار ثقافت کے لوگ گیتوں کا استاد مانا جاتا ہے۔وہ پھستئیک۔نھوتئیک۔باروازی۔کے دھنوں کا ماہر استاد تھا۔
آزمائش کی اس گھڑی میں چمرکھن انتظامیہ مرحوم کے خاندان کیساتھ برابر کے شریک ہیں۔اور رب کائنات کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائیں۔اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

ہم سب کو ایک دن موت کا مزہ چکنا ہے۔(القرآن)

انتقال پر ملال
Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button