کورونا وائرس

چترال میں دو مزید مریضوں کی ٹسٹ پازی ٹیو آگیا


چترال میں دو مزید مریضوں کی ٹسٹ پازی ٹیو آگیا کرونا وائریس کی مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی۔
چترال(نمائندہ چمرکھن) چترال میں دو، اور مریضوں کا ٹسٹ پازیٹیو آگیا جس سے کرونا وائریس کی مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی۔محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق محمد الیاس عمر 36 سال ساکنہ سنگور اور عبدالرشید عمر 56 سال ساکنہ چمرکھون کے ٹیسٹ بھی پازیٹیو آگیا دونوں مریضوں کا تعلق لوئیر چترال سے ہے۔ اس طرح چترال میں کرونا وائریس کی مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی۔
یاد رہے محمد الیاس پشاور جبکہ عبدالرشید لاہور سے چترال آئے تھے۔ دونوں مریضوں کو کامرس کالج کے ہاسٹل نمبر 2 کے قرنطینہ سنٹر میں رکھے گئے تھے ۔ دونوں مریض بالترتیب 6 اور 7 اپریل کو چترال پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ یہ مرض نیچے اضلاع سے چترال میں آنے والے لوگوں کے ذریعے ایک دوسرے کو منتقل ہوتا ہے اور اکثر لوگ قرنطینہ میں رہنے کی بجائے سیدھا اپنے گھروں کو جاتے ہیں جس سے یہ مرض مزید پھیلتا جاتا ہے

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button