سماجی

آپ کی خدمات قابل قدر ہیں اور ہم سلام پیش کرتے ہیں

تحریر: ناصر علی شاہ

آج اس شخصیت کا زکر کرنا چاہونگا جو اپنے تن, من, دھن سے ملک اور اس میں رہنے والے عیور عوام کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی, حق اور سچ بات کہتے ہوئے کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی, یہی نہیں انہوں نے دولت و شہرت کے مقابلے میں ایمانداری اور حق گوئی کو ترجیح دی اور ہمیشہ مظلوموں کی آواز بن کر ظالموں کو للکارا. یہ قابل فخر شخصیت فیاض آحمد ہیں جو سماء نیوز کے ساتھ منسلک ہیں اور اپنی بہترین رپورٹنگ کی وجہ سے مسلسل تیسری بار ایورڈ بھی اپنا نام کر چکا ہے اس خوبرو اور خوش مزاج جوان کا تعلق چترال سے ہے. یہ نرم دل, شفیق اور سادہ طبیعت کے مالک ہیں شرافت و انسانیت آپ کے اندر کوٹ کوٹ کہ بھری ہے ان کے بارے میں لکھنے سے قلم قاصر اور الفاظ کا چناؤ انتہائی مشکل ہے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں.
کورونا وائرس کی وبا جو پورے ملک کے ساتھ پاکستان میں بھی پھیل چکا ہے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے عوام کی مالی مسائل میں اضافہ ہونے کیساتھ ساتھ ذہنی کیفیت بھی تبدیل ہوتی جا رہی ہے. ہیلتھ پروفیشنلز جو فرنٹ لائن سپاہی کا کردار ادا کرتے ہوئے اس مرض سے متاثر ہو رہے ہیں ایسے میں یہی فیاض آحمد ہیں جو
روزانہ کی بنیاد پر عوام کے لئے ماہر نفسیات کا کردار ادا کرنے کے ساتھ, ہیلتھ پروفیشنلز کی ہمت افزائی کر رہے ہیں یہی نہیں جہاں پروفیشنلز کی حق تلفی ہوتی ہے اپنے ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچ کر ایمانداری اور نیک نیتی سے بلا خوف و جھجھک حکومت تک حقائق پہنچاتے ہیں اور ساتھ ساتھ ان کی گراں قدر خدمات کو بھی سراہ کر پروفیشنلز کے اندر جوش و ولولہ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اس کا براہ راست فائدہ مریض اور عوام کو ملے. نیشنل میڈیا سے وقت نکال کر ریسٹ کرنے کے بجائے سوشل میڈیا کے زریعے پروگرام کرکے ہر شعبے کے لوگوں کو عوام کے سامنے لاکر سوالات پوچھنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں اور مستقبل کے لائحہ عمل اور کئے گئے کاموں کو عوام کے سامنے رکھتے ہیں اور سنسنی و خوف پھیلائے بغیر عوام تک پیعامات پہنچانے میں برسر پیکار ہیں. چترال اور چترالی عوام کی فکر کرکے اپنی زبان میں احتیاطی تدابیر کیساتھ بہترین کونسلر کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں اور چترالی عوام کو درپیش مسائل حکومت وقت تک پہنچاتے رہتے ہیں جو قابل تعریف اور قابل تحسین ہیں.
شاید ہی کسی کو معلوم ہو آپ سوشل ورکر بھی ہیں اور ایک ادارے کے ساتھ ملکر گھروں میں خود راشن پہنچانے بھی پہنچ جاتے ہیں جو ابن آدم سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے.
میں پوری نرسنگ کمیونٹی کی طرف سے آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور سماء نیوز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے چمکتے ہیرے کو, ہیرے رکھنے کی جگہ تک پہنچائے تاکہ پاکستان کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو اور ایسے لوگ عوام کی خوشحالی کے لئے بہترین کام کر سکے اور ان صاحب کی وجہ سے اپنے کمیونٹی کی طرف سے سماء نیوز کو بھی سلام پیش کرتے ہیں اور آپ لوگوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button