فیشنکاروباری دنیا

لاک ڈاؤن کے باعث بھارت میں جوڑے نے آن لائن شادی کرلی

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے باعث بھارت میں جہاں عام کاروبار زندگی مفلوج ہے اور یومیہ اجرت کرنے والے کروڑوں افراد سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

وہیں بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث شادی کی تقریبات بھی نہیں ہو پا رہیں اور لوگ یا تو تقریبات کو محدود کرنے پر مجبور ہیں یا پھر وہ ڈیجیٹل طور پر شادی کی خوشیوں میں اپنے رشتہ داروں کو شریک کر رہے ہیں۔

ایسی ہی ایک شادی بھارت کی ریاست کرناٹکا اور تلنگانا کے دلہا اور دلہن کی بھی ہوئی، جنہوں نے مجبوری کے تحت اپنی شادی میں رشتہ داروں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق ریاست تلنگانا کے دلہا 28 سالہ نجف نقوی اور ریاست کرناٹکا کی دلہن 25 سالہ فریا سلطان کی شادی رواں ماہ 5 اپریل کو ہونی تھی مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی کی تقریب کرنا مشکل تھا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button