صحت

چترالی نرسز کی عوامِ چترال سے اپیل


ہم تمام پیشہ ور نرسز اور طالبات جو پشاور یا خواہ کہیں سے بھی خدمتِ انسانی میں مصروف ہیں، اپنے تمام بہن بھائیوں، والدین اور معززین کی خدمت میں اپیل کرتے ہیں کہ خدارا ہمارے پیشے پر لعن طعن کرنا بند کریں۔
ہم گھروں سے سینکڑوں کلو میٹرز دور مختلف اسپتالوں میں مریضوں کی خدمت کرکے اپنا گھر بار چلانے میں اپنے غریب ماں باپ کی مدد کرتے ہیں اور اپنے بہن بھائیوں کی تعلیمی اور دیگر اخراجات بھی اپنے سر لیتے ہیں۔
ان تمام مصائب سے بڑھ کر جو ذہنی اذیت ہمارے پیشے پر لعن طعن بھیجنے پر ملتی ہے اس کی وجہ سے ہم سب احساس کم تری کا شکار ہیں اور ڈپریشن کے مریض بن چکے ہیں ۔
خدا کا خوف کریں، پیشہ برا نہیں ہوتا پیشہ ور برا ہوسکتا ہے ۔ 100 میں سے ایک انسان غلط راستے پر جائے تو پیشے کو نہیں اس انسان کی مزمت کریں۔

خدارا ہم آپ سے اپیل کرتے ہیں، ہم آپ کی بہنیں ہیں، ہم آپ کی بیٹیاں ہیں ہم پر الزام تراشیاں بند کریں۔
کسی ایک فرد کی وجہ سے پورے پیشے کو بدنام کرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ سے ڈریں، کیونکہ روزِ آخرت اس بہتان اور بے ہودہ الزام تراشی کا جواب ضرور لیا جائے گا ۔

ہم اس ہلاکت خیز وبائی مرض، کورونا وائرس کے مریض اور دیگر خطرناک مریضوں کی خدمت کرتے ہیں اور اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنا گھر بار چلا رہے ہیں۔ ہماری جان محفوظ نہ بھی ہو لیکن ہماری عزتیں محفوظ ہیں اور ایک یا دو افراد کی وجہ سے کسی پیشے یا کسی علاقے کو بدنام کرکے ہمیں مزید ٹارچر کرنا بند کریں۔
اگر کوئی فرد خدانخواستہ غلط راستے پر چل پڑے تو صرف اس کو کوسیں، سب کو نہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب کو بہتان تراشیوں سے باز رکھے اور آپ سب کو یہ توفیق عطا کرے کہ ہمارے معزز پیشے کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں ۔کیونکہ دینِ اسلام کا وعدہ ہے کہ کسی ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے برابر ہے اور اللہ کے حکم سے ہم روزانہ کئی جانوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔

(تمام بہن بھائیوں سے التماس ہے کہ ہماری اپیل کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں)

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button