صحتکورونا وائرسموڑکھو

اجلاس بحوالہ کرونا وائرس

موجودہ صورت حال کے تناظر میں ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن صاحب کی طرف سے بلائے گئے اپر چترال کے آل پارٹی اجلاس جو کہ مژگول موڑکھو میں منعقد ہوا جس میں معاون خصوصی برائے اقلیت وزیراعلی محترم جناب وزیرزادہ صاحب,, جمعیت علماء اسلام اپرچترال کے سنئرنائب امیر مولانافتح الباری صاحب,,
جماعت اسلامی اپرچترال کے امیر مولاناجاوید حسین صاحب ,,پی پی پی کے محترم جناب امیراللہ صاحب ,سابق تحصیل ناظم اپرچترال مولانا محمد یوسف صاحب,رابطہ کمیٹی جمعیت علماء اسلام حلقہ پشاور کے ناظم اعلی مولانا احسان الحق صاحب اور مختلف علماء کرام سماجی سیاسی شخصیات شریک ہوئے
تمام مقررین نے اپنے خطاب میں حکومت کی طرح سے دئےگئے احتیاطی تدابیر پرسختی سےعمل کرنے پر زور دیا اور تمام مقررین نے غریبوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے لوگوں کو آمادہ کیا اور خوف کی فضا ختم کرکے اس وائرس سے خود کو اور دوسروں کو بچانے کی ترغیب دی
مختلف علماء کرام نے رجوع الی اللہ کو اس وائرس سے نجات کا ذریعہ قرار دیا اور مختلف وظائف بھی لوگوں کو بتائے
آخر میں تمام ڈاکٹروں اور پولیس کے جوانوں لیوئز کے جوانوں کو بہترین کارگردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا ایم پی چترال کی طرف سے ہر یوسی کے لئے تمام جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو کہ تمام مستحقیں کا ڈیٹا جمع کرکے ایم پی صاحب کو پیش کریگی ان مستحقین کے لئے حکومت اور این جی اوز کی طرف سے خصوصی امداد دی جائیگی
جو کہ ایک احسن اقدام ہے

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button